Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیٹل شو میں موٹر سائیکلیں گم ہو جانے کا واقعہ، تحقیقات جاری | زرائع نیوز

کیٹل شو میں موٹر سائیکلیں گم ہو جانے کا واقعہ، تحقیقات جاری

کراچی: ایکسپو سینٹر میں کیٹل شو کے دوران موٹرسائیکلیں گم ہوجانے کے بڑے واقعے نے شو کا مزا کرکرا کردیا۔

ایکسپو سینٹر میں ہونے والے کیٹل شو کے دوران نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوجانے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ا س وقت ایکسپو سینٹر میں کیٹل شو جاری تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 7 افراد موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کرانے تھانے آچکے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کی سیکورٹی نجی سیکورٹی کمپنی کے سپرد ہے۔ موٹرسائیکلوں سے محروم ہونے والے افراد نے مقدمات درج کرائے تو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل تفتیش کرے گا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی موٹرسائیکلیں دوسری جگہ کھڑی کردی گئیں تھیں جو مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں۔ واقعے کی تفتیش کے لیے ایکسپو سینٹر میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی۔علاقہ پولیس اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔