Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ ترقی پسند تنظیموں کی فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی | زرائع نیوز

کراچی میں‌ ترقی پسند تنظیموں کی فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی

کراچی بچاؤ تحریک اور دیگر ترقی پسند تنظیموں نے دو تلوار سے تین تلوار تک فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک ریلی کا انعقاد کیا۔جس میں مختلف تنظیموں کے کارکنان اور عوام خاص کر خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت اور امریکی سامراج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سیٹلر کالونیل ریاست ہے جس نے امریکی سامراج کے بل پر فلسطین پر قبضہ کر کے وہاں کے اصل لوگوں کا بدترین استحصال کیا ہوا ہے اور ان کی زمین اور وسائل پر قابض ہیں۔ اس قبضے کو قائم رکھنے کے لئے فلسطینیوں کو شدید ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلسطین کی تمام آزدی پسند تنظیمیں اسرائیل کے خلاف آواز کے ساتھ ساتھ اسلحہ اٹھانے میں حق بجانب ہیں کیونکہ ایسی ظالم ریاست کے خلاف مسلح جدو جہد لازم ہوتی ہے۔ افسوس لیکن یہ ہے کہ اس کے جواب میں اسرائیل مستقل عام نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ان کو مکمل طور پر ختم کرنے کے درپے ہے۔

شرکا نے کہا کہ امریکی سامراج اور اس سے جڑے یورپی ممالک مشرق وسطی میں اپنا اثر قائم کرنے کے لئے اسرائیل کی بربریت کی مستقل حمایت کر رہے ہیں اور ہر طرح سے اس کا کنٹرول قائم رکھنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ فلسطین کی تمام حریت پسند تنظیمیں دو ریاستی مفروضے کی مخالفت کرتی ہیں اور فلسطین کی مکمل آزادی کا مطالبہ کرتی ہیں۔

مزید شرکا کا تقاریر میں کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر کی تمام مظلوم اقوام اور مظلوم طبقات کو فلسطینی مزاحمت کی مکمل حمایت کرنی چاہئے اور اسرائیل کی جارحیت اور امریکی سامراجی کردار کے خلاف کھل کر جدوجہد کرنی چاہئے۔ اردن کے دریاؤں سے سمندر تک پورے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ ہی وہ مطالبہ ہے جس کی آواز لگانے کی ضرورت ہے۔

ریلی میں کراچی بچاؤ تحریک کے چیئرمین خرم علی،  فاطمہ زیدی،  مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن ثنا رضوان،کے بی ٹی گجر نالہ کور کمیٹی کے کنوینر عارف شاہ، مشتاق اعوان،  ظہیر احمد ، نثار احمد،  ریاض احمد، ارم یاسمین عمیرہ ریاض و دیگر اراکین کمیٹی کے ہمراہ گجر نالہ متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔