Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یہ ہے واقعی تبدیلی، عمران خان کی مرے ہوئے شخص سے گفتگو، اہم دعویٰ | زرائع نیوز

یہ ہے واقعی تبدیلی، عمران خان کی مرے ہوئے شخص سے گفتگو، اہم دعویٰ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ایران کے ایک مرحوم رہنما ہاشمی رفسنجانی کی فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔

شہریار آفریدی نے یہ بات کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے دھرنے میں گزشتہ روز بیٹھ کر کی، انہوں نے انتہائی وثوق کے ساتھ نام لے کر پر اعتماد لہجے میں دعویٰ کیا۔

یاد رہے کہ ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی دو سال قبل 2017 وفات پاچکے ہیں ، ان کی وفات آٹھ جنوری 2017کو ہوئی تھی لیکن وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اب ایران جارہے ہیں اورکچھ عرصہ قبل ان کی فون پر رفسنجانی سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی  اور اب وہ اس معاملے پر مزید گفتگو کریں گے۔

شہریار آفریدی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اُن کے دعوے کا خوب مذا بنایا اور انہیں ٹویٹر فیس بک پر بتایا کہ رافسجانی دو سال قبل انتقال کرچکے ہیں۔