ملتان: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشیددستی نے الیکشن میں ناکامی کا نزلہ اتارتے ہوئے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بس سروس بند کردی۔
قومی اسمبلی کی تین اور ایک صوبائی نشست ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہوجانے والے جمشیددستی نے نہ صرف فری بس سروس ختم کردی بلکہ پانچوں بسوں کومقامی پیٹرول پمپ پر کھڑا کردیا ہے ۔

جمشید دستی نے اپنے انتخابی حلقے این اے 182 سمیت قریبی علاقوں میں شہریوں کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 2010ءکے بعد مفت بس سروس شروع کی تھی اور ان بسوں میں سفر کرنےو الے شہریوں سے کرایہ وصول نہیں کیاجاتاتھا۔
جمشیددستی کے ترجمان سہیل غوری کاکہناہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی، جسے چند روز بعد بحال کردیا جائےگا۔
بشکریہ جنگ
