وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آئی پی پیز کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے جس کے بعد یہ حصہ صارفین کو دیا جائے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ایل پی جی، ایل این جی اور سولر کے ذریعے توانائی کی فراہمی کے لیے پالیسی بنائی گئی ہے، فیکٹریوں کی گیس بند نہیں کی گئی۔ تاہم امیروں سے سستی گیس لے کر عوام کو فراہم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سستی گیس لے کر مہنگی بجلی گرڈ کو فروخت کرنے والوں کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ روس سے معاہدہ ہوگیا ہے اور جلد روسی تیل پاکستان پہنچ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ملک میں دس سے چودہ ارب ڈالر مالیت کی ریفائنری لگانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: