Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیارہے : آئی ایس پی آر | زرائع نیوز

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیارہے : آئی ایس پی آر

اسلام آباد،راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے جبکہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کیلئے مستقبل کے خطرات پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

گزشتہ روز جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جنگی تیاریوں اور جنگی صلاحیت کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی، یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے، سابق آرمی چیف کا صحافیوں کو آف دی ریکارڈ سیشن میں دیا گیا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

پاک فوج نے ہتھیاروں، سازو سامان اور جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور تیاریاں جاری رکھیں گے۔ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔