حیدرآباد ،خضدار، بدین میں بارش،آسمانی بجلی سے 3بچے جاں بحق

حیدرآباد،خضدار، بدین: حیدرآباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع،خضداراور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 3بچے جاں بحق،3افراد بے ہوش ہو گئے ہیں ۔

بتایاگیاہے کہ حیدرآباد میں جمعہ کی دوپہر گردوغبار کا طوفان آیا جس کے بعد تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، شہر کے بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے ۔

ادھر بلوچستان میں خضدار کے علاقے آڑینجی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد بے ہوش ہوگئے۔

بدین کے ساحلی علاقوں اور مختلف شہروں میں طوفانی ہوا اور بارش ہوئی ،گولارچی کے قصبہ کڑیوگھنور کے نواحی گاوئں سہراب خان نظامانی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 سالہ بچہ دانیش جاں بحق ہوگیا . بارش کے باعث بدین ماتلی تلہار اور دیگر شہروں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: