عیدالفطر پر تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 3 تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں 26 سے 28 جون یعنی پیر سے بدھ تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی ملازمین کی اتوار کے ساتھ ہفتہ کی بھی چھٹی ہوتی ہے اس لیے وہ 5 چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر پیر 26 جون یا منگل 27 جون کو منائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: