Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آرٹیکل 149 کی باز گشت، سابق گورنر منظر عام پر، بڑی سیاسی ہلچل | زرائع نیوز

آرٹیکل 149 کی باز گشت، سابق گورنر منظر عام پر، بڑی سیاسی ہلچل

آرٹیکل 149 فور کی بازگشت، عشرت العباد اچانک منظر عام پر آگئے، بڑی سیاسی ہلچل
کراچی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آرٹیکل 149 سے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 149 فورکی بازگشت ، سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، سندھ کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کے لیے سابق گورنرسندھ عشرت العباد کافنکشنل لیگ کےسربراہ پیرپگاراسےرابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے بات چیت کےدوران صوبے،وفاق میں مکمل ہم آہنگی کی ضرورت پرزور دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسندھ کےلوگوں کامفادسب سےمقدم ہے، مسائل کاخاتمہ اتفاق رائےاوریکجہتی سےکیاجاسکتاہے، فروغ نسیم نے آئینی رائے پیش کی جسے وفاق اور صوبے کو مل کر دیکھنا ہوگا۔
پیر پگارا نے مطالبہ کیا کہ حکومت کراچی کوپہلےکی طرح دارالخلافہ قرار دے تاکہ سندھ اور شہر کو اُس کے حقوق مل سکیں۔