کراچی : ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے کی انٹیلیجنس/ٹیکنیکل بیسڈ مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھارکے مطابق ملزم کو کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزم سے 1 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔ ملزم کی شناخت محمد اویس ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی.
ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے,ملزم لیاری گینگ وار عذیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر ہے, اور عذیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے.
ملزم انتہائی پیشہ ور ہے اور اس سے قبل کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے, ملزم ٹارگٹ کلنگ, اغواء برائے تاوان, بھتہ خوری جیسے سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھا, اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 35/2023 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے, ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.
