Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا , 255 روپے کا ہوگیا | زرائع نیوز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا , 255 روپے کا ہوگیا

کراچی : امریکی ڈالرکی پرواز جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہوا اور اس نے اچانک اونچی اڑان بھری ہے۔انٹربینک میں ڈالر اچانک 9 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 240 روپے کا ہو گیا۔ ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہو کر 255 روپے کا ہو چکا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آ گیا ہے۔