Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں ریٹائرڈ ایس پی کا شیشہ کیفے چلنے کا انکشاف | زرائع نیوز

کراچی میں ریٹائرڈ ایس پی کا شیشہ کیفے چلنے کا انکشاف

گلستان جوہر میں ریٹائرڈ ایس پی کا شیشہ کیفے چلانے کا انکشاف ہوا، جس پر ایس ایس پی نے بھیس بدل کر چھاپہ بھی مارا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے گلستان جوہر میں شیشہ کیفے پر ایس ایس پی فرخ رضا نے گلستان جوہر میں ریٹائرڈ ایس پی رشید رند کے شیشہ کیفے چائے شائے پر بھیس بدل کر چھاپہ مارا۔

ایس ایس پی نے شیشہ کیفے پہنچ کر ایس ایچ او گلستان جوہر عبدالمالک ابڑو کو فون کر کے شیشہ بار چلنے سے متعلق رپورٹ مانگی تو انہوں نے سب اچھا ہے کی رپورٹ کی۔

ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او کو شیشہ کیفے (چائے شائے) طلب کیا اور موقع پر ہی معطل کردیا۔ اُدھر ریٹائرڈ ایس پی رشید رند سمیت دیگر ملازمین موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب چھاپے کے حوالے سے اعلیٰ افسران میں ٹھن گئی ہے، اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی نے ایس ایچ او گلستان جوہر کو کام کرنے کی ہدایت کردی۔