Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مصطفیٰ کمال کو وفاقی حکومت سے کس بات کی امید ہے ؟ جانیئے | زرائع نیوز

مصطفیٰ کمال کو وفاقی حکومت سے کس بات کی امید ہے ؟ جانیئے

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے مردم شماری کے حوالے سے ملاقات کی ہے، انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری میں جب تک ایک، ایک فرد کو نہیں گِن لیا جاتا اسے نہیں ماننا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری پر وزراء سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفد اسلام آباد میں مردم شماری، حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ملاقاتوں کیلئے موجود ہے، امید کرتے ہیں جو غلطیاں سامنے آئیں ان کو حل کیا جائے گا۔