Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسقط میں‌ مفتی طارق مسعود کے اعزاز میں ایم کیو ایم کا پرتکلف عشائیہ | زرائع نیوز

مسقط میں‌ مفتی طارق مسعود کے اعزاز میں ایم کیو ایم کا پرتکلف عشائیہ

عمان کے شہر مسقط میں معروف مذہبی اسکالر اور مشہور مفتی طارق مسعود اور سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے اعزاز میں ایم کیو ایم پاکستان کے عہدیداران کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

مسقط میں ایم کیو ایم پاکستان کے عمان چیپٹر کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی و رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ریحان ہاشمی اور معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کے اعزاز میں پاکستانی رسٹورانٹ شاج میں عشائیہ رکھا گیا جس میں عمان میں رہنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 مہمانوں نے پاکستانی کمیونیٹی کی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور پاکستانیوں کے مثبت پہلو کو دیار غیر میں اجاگر کرنے پر زور دیاـ

اس موقع پر مہمان خصوصی مفتی طارق مسعود اور ریحان ہاشمی کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ـ تقریب کے اختتام پر پاکستان کے استحکام اور سلامتی کی دعا کی گئی۔

تقریب میں معروف پاکستانی نژاد عمانی ڈاکٹر سید توقیر، معروف پاکستانی نزاد سماجی رہنما شاندار بخاری، پاکستانی بورڈ آف اسکول کے سابق چیرمین ضیاءالحق صدیقی، منہاج القرآن عمان چیپٹر کے سرپرست قاضی، بزنس کمیونیٹی کے فرحان جیلانی،  فہد پرویز، محمد عباس، رانا محمد علی فضل،  راشد اسلم خان، شہیر خان، سلمان اقبال، اسفر اور دیگر موجود تھے ـ