Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈاکٹر سارہ جنسی ہراسانی کاشکار بنی ،لاش مل گئی ، 2 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

ڈاکٹر سارہ جنسی ہراسانی کاشکار بنی ،لاش مل گئی ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: سی ویو پرسمندرمیں چھلانگ لگا کرمبینہ طورپرخود کشی کرنے والی 23 سالہ ڈاکٹر سارہ ملک نامی خاتون کی موت جنسی ہراسانی کا شاخسانہ نکلا۔

سارہ کی لاش مل گئی، جنسی ہراسانی کے الزام میں ویٹرنری ہسپتال سے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،مقتولہ کے والد کی شکایت پرواقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ سی ویو پر چھلانگ لگا کر ڈوبنے والی 23 سالہ لڑکی کو ویٹرنری ہسپتال کے مالک نے مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی نے مبینہ طور پرسمندرمیں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔

پولیس نے جانوروں کے ہسپتال پر چھاپہ مارا جہاں لڑکی کام کرتی تھی، جس کے بعد ملزم سمیت عملے کے ایک اور شخص کو گرفتارکیاگیا جبکہ مقتولہ کے والد کی شکایت پرساحل پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

23 سالہ لڑکی نے 6 جنوری کو فرحان شہید پارک کے قریب سی ویو پر سمندر میں چھلانگ لگا کرخود کشی کرلی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار مالک کے کمرے سے ٹشو، بال اور مانع حمل ادویات برآمد ہوئی ہیں،ہسپتال کے مالک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے لڑکی کے ساتھ گزشتہ دو سال سے جنسی تعلقات تھے۔

گرفتار ملزم کو اغوا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹرسارہ ملک دختر ابرار احمد محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی تھی۔