Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مرتضی وہاب کی تنقید کا رخ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب | زرائع نیوز

مرتضی وہاب کی تنقید کا رخ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 15 جنوری کو انتخابات نہیں چاہتی اس وجہ سے وہ احتجاج کر رہی ہے۔کراچی کے علاقے بورڈ بیسن پر 2 کلو میٹر پیدل چلنے کی راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی 15 تاریخ کو انتخابات کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں بہتری کا کام جاری رکھا ہوا ہے، ہمیں کام کے اوپر فوکس کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں برنس روڈ کے پاس پیپلز اسکوائر بنایا، ایک خوبصورت فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا گیا، اس کے بعد ابراہیم حیدری میں اربن اسٹیٹ ڈیویلپ کیا، دوسرے فیز میں کام کا آغاز چند ماہ پہلے کیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہاں پر موجود فوڈ اسٹریٹ سے سب کو محبت ہے، یہ جگہ ضلع جنوبی میں واقع ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا کھانے کے ساتھ واک بھی ضروری ہے، شہریوں کے اندر یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ شہر ان کا ہے، شہریوں سے درخواست ہے اپنا کردار ادا کریں۔