Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹرافی کی نقاب کشائی، پاک نیوزی لینڈ پہلاون ڈے کل کھیلا جائے گا | زرائع نیوز

ٹرافی کی نقاب کشائی، پاک نیوزی لینڈ پہلاون ڈے کل کھیلا جائے گا

کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائیگا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن ٹرافی کی نقاب کشائی میں شریک ہوئے،دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پیٹ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ۔دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا تاہم جیکب ڈفی کو ممکنہ طور انکی جگہ کھلایا جاسکتا ہے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے ہنسی مذاق بھی کیا اور مختلف پوز دے کر تصویریں کھنچوائیں۔

کپتان بابراعظم نے کراچی میں ون ڈے سیریز سے قبل پری میچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب کپتان شان مسعود کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا، کپتان اور سلیکٹرز کا ایک پہ ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ٹیمیں ہونی چاہیے ہیں تاہم میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے مجھے اپنی ذمہ داری کا پتہ ہے، مطمئن کرنا میرا کام نہیں۔ سرفراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے، پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے۔ کوشش کریں گےکہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کریں۔