کراچی آنے والے منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کی رپورٹ آگئی

کراچی : بیرون ملک سے پاکستان آنے والے چار مشتبہ مریضوں کے منکی پاکس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کسی کو بھی مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔

ڈاؤ یونیورسٹی میں جمعرات کو پاکستان آنے والے دو صومالین اور دو پاکستانی مسافروں کے منکی پاکس کی تشخیص کے ٹیسٹ کیے گئے۔

مسافروں کے جسم پر دانے نمودار تھے جبکہ انہیں دیگر علامات بھی تھیں جس کی بنیاد پر حکام نے انہیں وہیں روکا اور قرنطینہ کردیا تھا۔

بعد ازاں ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے مسافروں کے خون کے نمونے حاصل کیے اور پھر ان کا جائزہ لیا گیا۔

پروفیسر سعید خان کی سربراہی میں ٹیسٹ کرنے والی ٹیم نے تصدیق کی کہ کسی بھی مسافر کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی اور نہ ہی اُن میں کوئی علامت موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: