Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا | زرائع نیوز

فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا

لاہور : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203کے ذریعے دبئی جارہے تھے تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا ۔

ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔

ایف آئی اے نے ان کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان قبضے میں لے لیا۔

ٹویٹر بیان میں فرخ حبیب نے کہا فسطائیت اور فاشزم عروج پر ہے، میرے فیملی ممبر جن کا لیور ٹرانسپلانٹ ملک سے باہر ہورہا ہے ، کی عیادت کے لئے باہر جارہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے روک دیا، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری ان کے پاس ہے۔