کراچی: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کو 70ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی شراکت کے ثبوت مل گئے۔
نجی ٹیلی ویژن پر اپنے پروگرام میں حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طرز کی جے آئی ٹی بنے گی، جس کوثبوت تلاش نہیں بلکہ موجود ثبوت فراہم کردیے جائیں گے،اربوں نہیں کھربوں کا پیسا بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بڑے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کیخلاف 75ارب میں سے 70ارب روپے کے ثبوت مل گئے، یہ تواربوں میں ثبوت ملے ہیں لیکن منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک کھربوں میں پیسا ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت کو ایف آئی اے پر اعتراض ہے، بشیر میمن اور نجف مرزا کے حوالے سے ان کا اپنا ایک نکتہ نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ آصف زرداری کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی جائے۔ لیکن اس جے آئی ٹی اور نوازشریف والی جے آئی ٹی میں فرق ہوگا کیونکہ وہ تفتیشی ٹیم ثبوت تلاش کرکے لائی تھی لیکن اس جے آئی ٹی کے سامنے جو ثبوت موجود ہیں وہ اس کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، زرداری ، تالپور اور بلاول کے ملوث نکلے، اہم شواہد ہاتھ لگ گئے
ڈاکٹر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت سوچتی ہے کہ اس معاملے کو فوجداری مقدمے میں ڈال کرطول دے دیا جائے لیکن سپریم کورٹ ایسا نہیں کرنے دے گی۔
سپریم کورٹ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے گی کیونکہ ڈی جی ایف آئی اے اور باقی تفتیشی افسران نے بہت مشکل سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
ڈاکٹر شاھد مسعود کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے پاس وعدہ معاف گواہ ، اکاؤنٹس نمبرز،ان کے پاس برطانیہ اور دبئی میں جو ٹرانزیکشن ہوئی ہیں ان تمام لوگوں کے نام بھی ہیں، فریال صاحبہ کوآنے والے دنوں میں بہت دکھ ہوگا جب ان کو پتا چلے گا کہ سندھ اسمبلی میں جوفاروڈ بلاک بننے جا رہا ہے ان میں بہت سے قریبی لوگ وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، تحقیقات کا دائرہ وسیع، تانے بانے بلاول، آصفہ اور بختاور سے جا ملے
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے پیسے سے متعلق تفصیلات توایف آئی اے سپریم کورٹ میں جمع کروا دے گی لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ پیسا کہاں سے آیا ہے؟ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جتنے لوگوں نے پچھلے 10سالوں میں سفر کیا۔ان کی جائیدایں ، جتنے لوگوں نے ویزے لگوائے۔سب کا ریکارڈ ہے۔10کھرب کی صرف ایک خلیجی ریاست سے جائیداد نکل رہی ہے۔
یہ جائیداد یں پاکستان میں ظاہر نہیں کی گئیں۔
کل 6تاریخ سے اس پرباقاعدہ عمل شروع ہوجائے گا۔پہلی بار دنیا کے ایک سوایک ممالک اپنی تمام معلومات شیئر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیرون ملک وکلاء سے رابطے کررہے ہیں ان پربھی نظر رکھی جارہی ہے۔
