کراچی کے کھلے نالے موت کا سبب بن گۓ

کراچی : کراچی میں ندی نالوں میں ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد 260تک جاپہنچی ہے۔

حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،کئی بار تو ڈوبنے والوں کی لاش بھی نہیں ملتی۔

شہر قائد میں کھلے نالے موت کے نالے میں تبدیل ہوگئے۔ میگا سٹی میں نالوں کے اطراف رہائشی علاقے ہیں،جہاں سہولیات کا فقدان ہے، بچے کھیلنے کے لیے ندی نالوں کی طرف نکل جاتے ہیں اور کھیل کے دوران ڈوبنے کے واقعات ہوتے ہیں۔

کراچی میں جنوری سے اب تک بارہ سے زائد بچیندی نالوں میں ڈوب کر جان گنوا چکے ہیں۔

کچھ روز قبل گلشن اقبال کے قریب لیاری ندی میں ڈوبنے والے نبیل کے اہلخانہ بھی غم سے نڈھال ہیں۔ایدھی بحری ٹیم کے انچارج محمد انعام نے اس ضمن میں بتایاکہ وہ ندی نالوں میں ڈوبنے والی بے شمار لاشوں کو نکال چکے ہیں۔

شہریوں نے بتایاکہ گنجان آباد علاقوں سے گزرنے والے ندی نالوں کے اطراف حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔