جب گرفتاریاں شروع ہونگی گرفتاری دے دونگا, عمران

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے عمران خان کو گرفتار کرکے نااہل کیا جائے، جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا۔غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اتر آئی ہے، ہم نے الیکشن کیلئے حکومتوں کی قربانی دی، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

جب آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا، مریم اور ان کا سوشل میڈیا عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، مریم نےچیف جسٹس پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا اسے کوئی نہیں پوچھ رہا، صرف عوام ہی عدالتوں اور اداروں کو مضبوط رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: