لاہور :افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔
شاداب نے کہا کہ میں نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔
انہوں نے نے مزید کہا کہ یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔
شاداب نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔
https://twitter.com/therealpcb/status/1635538254408863744/mediaviewer
