Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مصطفیٰ کمال وزیر اعظم بننے کے خواہش مند، اگر ایسا ہوا تو کیا کریں‌ گے؟

مصطفیٰ کمال وزیر اعظم بننے کے خواہش مند، اگر ایسا ہوا تو کیا کریں‌ گے؟

کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو ایسا کام کریں گے جس آئین و قانون اور عوام کی منشا ہے۔

کوئٹہ پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاک سر زمین پارٹی کا دوسرا بڑا گڑھ ہے، شاندار استقبال پر بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلوچستان بھر سے لوگ، پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں، انہیں معلوم ملک کا کونسا علاقہ مسائل کا شکار نہیں ہے، بلوچستان کی خواتین پانی کے حصول کیلئے چار چار گھنٹے کا سفر کرتی ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ’’ نیوکلیئر پاور اور ایشین ٹائیگر بننے کا خواب دیکھنے والا ملک بنیادی سہولیات سے محروم ہے، بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ لاپتہ افراد کا ہے، ریاست سے گزارش ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، ہمارے افغانستان ایران اور بھارت سے تعلقات اچھے نہیں، ایران اور افغانستان میں بھارت سرمایہ کاری کررہا ہے‘‘۔

https://zaraye.com/psp-mustafa-kamal-reach-quetta/

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کروں گا، اختیارات و وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنا تمام مسائل کا حل ہے، جمہوریت اور آئین کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، صوبوں کے پاس اختیارات نہیں پورا ملک وفاق رحم و کرم پر ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم تب تک نامکمل ہے جب تک اختیارات نچلی سطح پر نہ چلے جائیں، این ایف ڈی ایوارڈ کے فارمولے پر پروفیشنل فنانس کمیشن کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔