اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گی۔
رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 مئی کواسلام آباد سے دن 11بجے کرپشن، عدلیہ کے خلاف بیان بازی، قبضہ مافیہ ٹاوٹوں،نقل اوررٹہ والے تعلیمی نظام، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف، نوجوانوں اور خواتین کو حقوق دلانے کیلیے، کسانوں اور مزدورں کے حقوق کیلئے جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گی جو براستہ جی ٹی روڈ موچی گیٹ لاہور پہنچے گی۔
یاد رہے کہ نوازشریف بھی نااہلی کے بعد براستہ جی ٹی روڈ ہی اسلام آباد سے لاہور آئے تھے۔
