Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل کوالیفائر ، قلندرز کو شکست ، سلطانز فائنل میں | زرائع نیوز

پی ایس ایل کوالیفائر ، قلندرز کو شکست ، سلطانز فائنل میں

لاہور: پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز کو84رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ۔

گزشتہ روز کھیلے جانیوالے میچ میں سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے جس میں کیرن پولارڈ سب سے زیادہ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

حارث رئوف نے 3 زمان خان اور راشد خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 14.3 اوورز میں پوری ٹیم 76رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی سیم بلنگز نے سب سے زیادہ 19رنز بنائے ۔

اس طرح قلندرز کی ٹیم اب آج کھیلے جانیوالے یونائیٹڈ اور زلمی کے الیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی ، لیگ کا دوسرا الیمینیٹر کل کھیلا جائے گا ۔