Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اردو ناولٹ، تکون کی چوتھی جہت کی تقریب پذیرائی کے انعقاد کا اعلان | زرائع نیوز

اردو ناولٹ، تکون کی چوتھی جہت کی تقریب پذیرائی کے انعقاد کا اعلان

کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف افسانہ نگار  اور کالم نویس اقبال خورشید کے گزشتہ ماہ شائع ہونے والے (ناولٹ تکون کی چوتھی جہت) کی تقریب پذیرائی کا انعقاد 14 اپریل کو ہوگا۔

تین روزہ بک فیئر کے دوران کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی نے ناول کی تقریبِ پذیرائی کا اہتمام کیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں ہونے والی تقریب 14 اپریل بروز اتوار شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگی جس میں نامور شخصیات شرکت کریں گی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گی۔

مصنف اقبال خورشید نے علم دوست افراد اور ادب سے لگاؤ رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

اقبال خورشید کا ناولٹ تکون کی چوتھی جہت دو کہانیوں پر مشتمل ہے، اب تک اس کتاب کو جس نے بھی پڑھا اُس نے تعریف کی البتہ کچھ قارئین کا ملا جھلا رجحان دیکھنے کو بھی آیا۔

ناولٹ کی پہلی کہانی تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے جس میں ناکامی محبت کے بعد جنگجو بننا، ایک دوسرے محبت کا زندہ ہونا، دوسرے کردار کا اغوا، گمشدگی میں بچے کی پیدائش، حمل کے دوران خاتون کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات اور چیونٹی کو بیان کیا گیا۔

مجموعی طور پر ناولٹ کو اب تک حاصل کرنے والے قارئین نے سراہا۔

تکون کی چوتھی جہت کا ریویو

https://zaraye.com/book-review-tikon-ki-choti-jehat/