تحریک عدم اعتماد، سنجرانی نے توڑی خاموشی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خاموشی توڑ دی۔

اسلام آباد میں صحافی نے چیئرمین سینیٹ سے سوال کیا کہ آپ کیخلاف تحریک عدم اعتمادلائی جارہی ہےکیاآپ پریشان ہیں؟ جس پر صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ سُنا ہے حاصل بزنجوں کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر لایا جائے گا؟ اس سوال کا سنتے ہی صادق سنجرانی جواب دیے بغیر خاموشی سے چلے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کی آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا، آج سابق صدر آصف زرداری نے بھی صادق سنجرانی کی تبدیلی پر گفتگو کی اور کہا کہ ’’یہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا پہلا مرحلہ ہوگا جس میں ہمارے متحد رہنے کو دیکھا جائے گا‘‘۔