اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کوخطرات لاحق ہیں، وفاقی دارالحکومت کواس وقت منشیات کی لعنت کاخطرہ ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعجاز شاہ کا کہناتھا کہ فرشتہ کیس حل ہوچکااور اُس کے ملزمان گرفتار ہیں، ماضی میں پاکستان کے5سالہ منصوبےپرپڑوسی ممالک عمل کرتےتھے، آج دیکھ لیں ہماراملک کہاں پہنچ گیاہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئےامن بہت ضروری ہوتا ہے، چیلنجزسےنمٹنےکیلئےموثرحکمت عملی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ہم نےاسٹیٹ کوکس طرح سےبنایاکہ یہ سیکیورٹی اسٹیٹ بن گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو ٹھیک کیےبغیرسرمایہ کاری نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی کو ٹھیک کرنےکیلئے پیسوں کی ضرورت ہے، ملک کو درپیش چیلنجز پر مزید پیسےخرچ کرنےکی ضرورت ہے
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کواس وقت منشیات کی لعنت کاخطرہ ہے، اس حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں، منشیات کی لعنت سےنمٹنے کیلئے سب کوملکرسوچنا ہوگا، ہم کسی سیاسی جماعت یا شخص کو ٹارگٹ نہیں کر رہے۔
