اسلام آباد : عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا جب کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔
13 مارچ کو جاری ہونے والے وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرکے 29 مارچ کو عدالت میں پیش کریں، یہ کیس خاتون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز ریمارکس استعمال کرنے سے متعلق ہے۔
سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
