Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی،سبسڈی ختم کرنیکی منظوری دیدی |

وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی،سبسڈی ختم کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی،جون2023 تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی7روپے تک فی یونٹ مہنگی ہوگی،مارچ سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہوگی، برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12.13روپے فی یونٹ کی سبسڈی واپس ہوگی،جون تک بجلی صارفین سے تقریبا250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے۔

ذرائع کےمطابق پلان کے تحت 3.93 روپے فی یونٹ سرچارج لگے گا،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4.46روپے یونٹ تک مہنگی ہو گی،فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ3.21 روپے فی یونٹ بنے گا، مارچ میں بجلی69 پیسے مہنگی کی جائے گی،ستمبر میں1.98 روپے مہنگی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے51 ارب ، کسان پیکیج کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔