Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سوتیلی ماں جلاد بن گئی، 12 سالہ بچی کا جسم لوہے کی راڈ سے جلا دیا |

سوتیلی ماں جلاد بن گئی، 12 سالہ بچی کا جسم لوہے کی راڈ سے جلا دیا

شہر قائد کے علاقے موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں نوعمر لڑکی پر سوتیلی ماں کے تشدد کی اطلاع پر پولیس نے بچی کے والد اور اس کی سوتیلی ماہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس حوالے ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق نوعمر لڑکی پر تشدد کی ویڈیو موصول ہونے پر موچکو پولیس نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔

لڑکی کی شناخت 12 سالہ انوشہ دختر عمران الہی کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کو اس کی سوتیلی ماں گلناز زوجہ عمران الہی نے گرم آہنی راڈ سے تشدد کیا ہے جسں سے بچی کے جسم پر جھلسنے کے نشانات بھی واضع پائے گئے۔

ترجمان کے مطابق بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایم ایل او رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔