Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فیصلہ آ چکا ، الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے:پرویز الٰہی | زرائع نیوز

فیصلہ آ چکا ، الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے:پرویز الٰہی

لاہور: رہنما مسلم لیگ ق چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا ہے،انتخاب بارے آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ آ چکا ، الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا ن لیگ آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کے سنگین نتائج ہوں گے، ہر ادارہ انتخاب کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے،ن لیگ الیکشن سے خوفزدہ نہیں تو پھر حیلے بہانے کیوں؟،ن لیگ کا گورنر الیکشن کی تاریخ دینے سے کیوں گریزاں ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اب واپس نہیں آئیں گے،(ن) لیگ نے کارکنوں کو لاروں پر لگایا ہوا ہے،شہبازشریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اوردیگرمالی مشکلات سے دورچارکیا، پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے،عوام الیکشن میں بدلہ چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،عمران خان کی مقبولیت ہر دن بڑھتی ہی جا رہی ہے،عمران خان کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے۔