Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ضمنی انتخابات :ن لیگ کاپارٹی ورکرزکے تحفظات دورکرنے کافیصلہ | زرائع نیوز

ضمنی انتخابات :ن لیگ کاپارٹی ورکرزکے تحفظات دورکرنے کافیصلہ

نارووال : مسلم لیگ ن نے الیکشن سے قبل کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی وزیر احسن اقبال دیرینہ لیگی کارکن مزمل حفیظ کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پروفاقی وزیر نےمزمل حفیظ کی جانب سے پارٹی عہدے سےدیا گیا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے کہا آپ جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آپ اس ذمہ داری کو جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مفاد پرست تھے اب انکی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں، ہم اب پارٹی کے اصل کارکن اور ورکرز کو جان چکے ہیں ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور انشااﷲ ان کے ساتھ ہی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔

قبل ازیں وفاقی وزیر نے یونیورسٹی آف نارووال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ فوری طور پر یونیورسٹی کیفے ٹیریا، مسجد ، اکیڈیمک بلاک ، فیکلٹی کی رہائش اور بوائز ہاسٹل پر کام کا آغاز کیا جاے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال کے طلبہ و طالبات کو بہترین سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔