Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چولستان جیپ ریلی ختم ،تاج پہلی بار فیصل شادی خیل کے سر سج گیا | زرائع نیوز

چولستان جیپ ریلی ختم ،تاج پہلی بار فیصل شادی خیل کے سر سج گیا

ملتان،بہاولپور،سمہ سٹہ: 18 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی اختتام پذیر ہو گئی جس کا تاج پہلی بار فیصل شادی خیل کے سر سج گیا، فیصل شادی خیل پہلے ، زین محمود دوسرے جبکہ آصف فضل چوہدری تیسری پوزیشن پر رہے،، نامور ریسرز میر نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان کو شکست کا سامنا ،چولستان جیپ ریلی میں پہلی بار ہونے والی ٹرک ریس محمد سمیر کے نام رہی ۔

اسی طرح میں پہلی کواڈ بائیک ریس کے مقابلوں میں جام وحید نے میدان مارا ،تفصیلات کے مطابق 18 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کے فیصل شادی خیل سلطان بن گئے،، فیصل شادی خیل نے صاحبزادہ سلطان، میر نادر مگسی سمیت دیگر نامور ریسرز کو شکست دے دی، فیصل شادی خیل نے 500 کلومیٹر پر محیط طویل ٹریک دو مرحلوں میں تین گھنٹے 59 منٹ اور 3 سیکنڈ میں طے کیا، زین محمود دوسری جبکہ آصف فضل تیسری پوزیشن پر رہے – زین محمود نے تین گھنٹے 59 منٹ 9 سیکنڈ جبکہ آصف فضل چوہدری نے 4 گھنٹے 4 منٹ طے کیا۔

گزشتہ روز دوسرے مرحلے میں پری پیئرڈ کیٹگری کی گاڑیوں نے 260 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، چولستان جیپ ریلی کی وومن کیٹگری کے مقابلوں میں چار خواتین نے شرکت کی، اسی طرح اسٹاک کیٹیگری اے میں تیمور محمد نے 225 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 16 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کیا، کیٹیگری بی بسمل اصرار جبکہ کیٹیگری سی داود یار کے نام رہی ۔

ریلی میں ریس میں حصہ لینے والی گاڑی کو حادثہ،ٹریک پر کھڑی وین سے ٹکرا گئی وین میں بیٹھے چار افراد ذخمی ہو گئے ۔ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر دلوش سٹیڈیم چولستان میں کلچرل نائٹ منعقد کی گئی جس میں معروف گلوکار ابرار الحق نے میلہ لوٹ لیا ، مقامی گلوکاروں نے بھی نغمے پیش کئے ۔