Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری | زرائع نیوز

آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری

دبئی :آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے ۔

زرائع کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ’ راسی وان دیر ‘ کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔

بھارت کے شبمان گل چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔

ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجےترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رو¿ف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔