Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا | زرائع نیوز

ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 171 رنز بنا سکی۔ ایک وقت میں جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہوچکی تھی ایسے میں پشاور زلمی کے بولرز نے اختتامی لمحات میں نپی تلی بولنگ کرکے یونائیٹڈ سے یہ جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپنرز بابر اعظم اور صائم ایوب نے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ پانچویں اوور میں اس مجموعے پر صائم ایوب محمد وسیم کی گیند پر 23 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نوجوان بلے باز حسیب اللّٰہ خان بجھے بجھے نظر آئے، انہوں نے 11 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی اور کپتان کے ساتھ 36 رنز کی پارٹنرشپ بناکر شاداب کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔

بابر اعظم نے ایک جانب رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے محمد حارث کے ساتھ مل کر 41 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔