Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی دورے پر لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگئے | زرائع نیوز

وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی دورے پر لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگئے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم نے منگل کو کابینہ میں شامل اپنے قریبی ساتھیوں سے اہم مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔امکان ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم اس حوالے سے حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔