امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب ہم آئی ٹی کے پروگرام کے ساتھ ساتھ سی ایس ایس کی تیاری اور اسپورٹس کے شعبے میں بھی پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ادارہ نور حق میں الخدمت بنو قابل پروجیکٹ 2.0منعقدہ باغ جناح گراؤنڈ میں فرائض انجام دینے والے رضاکاروں کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
استقبالیے سے الخدمت کراچی کے چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ، بنو قابل پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلمان شیخ اوربنو قابل پروگرام کے ڈائریکٹر فاروق کاملانی نے خطاب کیا۔استقبالیے میں الخدمت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی صدر الدین،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
استقبالیے میں بنو قابل پروجیکٹ 2.0کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ میں فرائض انجام دینے والے رضا کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت ک ی۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ جس کی مددسے بنو قابل پروگرام 1.0مکمل کرکے2.0 شروع کیا۔ تمام رضاکاروں بشمول خواتین نے اپنی اپنی جگہ بھرپور کام کیا اور بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 2.0کے انتظامات بحسن خوبی سنبھالے۔
الخدمت اور جماعت اسلامی کے پوری ٹیم احسن کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔جس کو جو ذمہ داری تفویض کی اس نے اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے انجام دی۔جماعت اسلامی کی شعبہ نشرواشاعت،سوشل میڈیا اور الخدمت کی میڈیا ٹیم نے بھی بھرپور کام کیا۔
چیف ایگزیکٹیو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے ڈائریکٹرز، اساتذہ،رضاکاروں کے شکر گزار ہیں جن سب کی مدد سے ہم نے بنوقابل 2.0 پروگرام شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ رضاکاروں کی محنت اور لگن کی وجہ سے بڑا پروگرام انتہائی منظم اور عمدگی کے ساتھ انجام پایا،ہم نے بنو قابل1.0 میں جو وعدے کیے تھے الحمدللہ وہ پورے کیے، ہزاروں بچے اور بچیوں کو بنو قابل1.0 کے فری آئی ٹی کورس مکمل کروائے اور ان کے امتحانات بھی لیے۔
ہزاروں طلبہ میں بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ہزاروں طلبہ و طالبات جنہوں نے آئی ٹی کورسز مکمل کیے،آج وہ اپنے گھر والوں کا سہارا بن گئے ہیں۔