کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و محنت
سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ملیر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات لینے والے امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، آغا رفیع اللہ، سلمان مراد، محمد عدیل، ساجد جوکھیو، جان محمد بلوچ، سمیت ڈسٹرکٹ ملیر کے پارٹی عہدیداروں اور امیدواروں نے شرکت کی اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریوں،مختلف وارڈز کے امیدواروں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس بار پیپلزپارٹی نے کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں 42 میں سے 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا جائے گاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ کراچی کے تمام اضلاع میں عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرےکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تمام نشستوں پر انتخابات لڑنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کنٹونمنٹ کے زیر انتظام آنے والے علاقوں کے مسائل حل کئے جائیں ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ ایک ایک ووٹرز کے پاس جائیں اور ان کو نہ صرف ووٹ کے لیئے درخواست کریں بلکہ ان کے مسائل کو بھی حل کریں یہ انتخابات جلوسوں، ریلیوں اور کارنر مٹینگ سے نہیں بلکہ ہمیں ایک ایک ووٹرز کے گھر جاکر جیتنا ہوگا
رہنماپیپلز پارٹی سعیدغنی کی زیرصدرات اہم اجلاس
