کراچی: شرافی گوٹھ میں سرکاری تیل چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ کی خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی۔ ملک بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔
شرافی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ دو ماہ کے دوران کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری تیل لائن سے تیل چوری کرنے والی یہ تیسری لائن ہے جو پکڑی گئی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
