کراچی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر مظاہرہ کیا گیا، جس میں خواتین کارکنان، عہدیدار اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ آخری سانس تک کپتان کے ساتھ ہیں،اگر انہوں نے زمان پارک کا رخ کیا تو اہلیان کراچی بلاول ہاوس کا رخ کریں گے۔
خطاب میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی و دیگر نے کہا کہ زرداری کہتا ہے مجھ جیسے ڈاکووں کو آزاد چھوڑدیا جائے، مریم پہلے عمران کے کھلاڑیوں سے تو مقابلہ کرلیں، کارکنان عام انتخابات کی تیاری کریں، متحد رہیں، عوام نے عمران خان کو چننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد نے منشی کو منشی کہا بلکہ انہیں چپڑاسی کہنا چاہیے تھا، ملک بنانا ریپبلک سے بھی بدتر ہوگیا، قاتل راو انوار شہر میں دندناتا پھر رہا ہے، زرداری دہشتگرد تنظیم کے ذریعے عمران خان کا مروانا چاہتا ہے۔
