Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
فوجی سیمنٹ کی فروخت میں تاریخ ساز اضافہ |

فوجی سیمنٹ کی فروخت میں تاریخ ساز اضافہ

فوجی سیمنٹ نے امپایٔر مارکی کمپلیکس ایکسپریس وےاسلام آباد میں اپنے ڈیلرز اور ٹرانسپوٹرز کےاعزاز میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعا ما ت کا انعقاد کیا ۔

تقریب میں فوجی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو / منیجنگ ڈائریکٹر قمر حارث منظور نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ، علاوہ ازیں عمرا شرف چیف فنانس آفیسر، بریگیڈیئر عزیز الحسن عثمانی ، (ریٹائرڈ) جی ایم مارکیٹنگ وسیلز، سید کامران حسن جی ایم سپلائی چین ،واصف سعید جی ایم پلانٹ اور عرفان نسیم شیخ نیشنل سیلز مینجر نے شرکت کی۔

جس میں ڈی جی خان میں ایک نئے فوجی سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب پر تیزی سے جاری کام سے آگاہی دی گی اور جی ایم مارکیٹنگ برگیڈیئر عزیز الحسن عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سال 2021 -22 کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز اور ٹرانسپوٹرز کی شب و روز کاوشوں کو خوب سراہا۔

بریگیڈیر عزیز الحسن عثمانی نے بتایا کہ ادارے نے گزشتہ سال تاریخ ساز سمینٹ مارکیٹ میں فروخت کیا۔  تقریب میں فوجی سیمنٹ کی نئی پروڈکٹ “فوجی ٹائل بانڈ” کی مارکیٹ میں کامیابی کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر  قمر حارث منظور نے بتایا کے نظام پور میں نئے فوجی سیمنٹ پلانٹ کی پروڈکشن مارکیٹ میں آچکی ہے اور 2023 کے آخر تک ڈیرہ غازی  خان اپنی پیداوار مارکیٹ میں دے دے گا۔ اس کے بعد فوجی سیمنٹ کا شمار پاکستان کے بڑے سیمنٹ ساز اداروں میں ہو جائے گا۔

فوجی سیمنٹ کی کامیابیوں میں اضافہ کرتے ہوئے درخشندہ باب کا آغاز کیا، جو ٹایل بانڈ کی صورت میں سامنے ہے جو گھر کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈیلزر اور ٹرانسپوٹرز حضرات کو انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔