Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں‌نئی ایڈوائرٹائزنگ سائٹ لگانے پر پابندی عائد | زرائع نیوز

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں‌نئی ایڈوائرٹائزنگ سائٹ لگانے پر پابندی عائد

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر فہیم خان نے ضلع شرقی کی حدود میں نئ ایڈورٹائزنگ سائٹس لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں میونسپل کمشنر فہیم خان کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جام رضوان وسندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ایڈورٹائزر کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید احکامات تک ضلع شرقی میں نئی ایڈورٹائزنگ سائٹس لگانے پر پابندی ہوگی لہذا ایڈورٹائزر احکامات کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ایڈورٹائزر کو پابند کریں کہ جب تک سائٹس پر پابندی عائد ہے کوئہ ایڈورٹائزنگ سائٹس نہیں لگائے۔

میونسپل کمشنر کو ایسوسی ایشن نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور  احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے محکمہ ایڈورٹائزنگ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ضلع شرقی کی حدود میں نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع شرقی میں کہیں بھی کوئ نئ ایڈورٹائزنگ سائٹس نہ لگے اگر ایسا ہو تو فوری طور پر کاروائی عمل میں لائ جائے.