فیس بک استعمال کرنے والے بچوں‌پر نظر رکھیں، کیونکہ کراچی میں ایسا گروہ سامنے آگیا سُن کر آپ ہوش کھو بیٹھیں‌گے

کراچی: (ویب ڈیسک) درخشاں پولیس نے فیس بک پر لڑکے، لڑکیوں سے دوستی کرکے ڈانس پارٹیوں کی آڑ میں منشیات کا عادی بنانے والے گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اعلیٰ قسم کی منشیات برآمد کرلی۔

ایس ایچ او درخشاں اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ گروہ کے ارکان فیس بک پر لڑکے، لڑکیوں سے دوستی کرکے انہیں نشے کا عادی بنارہے تھے، گرفتارملزمان احسن، طحہ، یاسین، تبسم نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی ہوئی تھیں، جس کے ذریعے لڑکے، لڑکیوں سے دوستی کرکے انہیں مفت منشیات ”آئس“ پلاتے تھے۔ عادی بنا کر بعد میں منشیات مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گروہ7 ماہ سے دھندے میں مصروف تھا۔ ملزمان 200 سے زائد ڈانس پارٹیاں کرواچکے ہیں، زیادہ تر پارٹیاں گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں ہوتی تھیں، جن میں زیادہ تر شرکا ملزمان کے دوست ہوتے تھے، تاکہ مخبری نہ ہو۔ ملزمان پارٹیوں نے آنے والے مرد و خواتین کو مہنگے داموں اعلیٰ کوالٹی کی آئس، چرس، کوکین فروخت کرتے تھے۔

مقامی اخبار کے مطابق ڈیفنس میں کچھ عرصے سے ڈانس پارٹیاں ہورہی ہیں، جہاں کھلے عام اعلیٰ کوالٹی کی منشیات فروخت ہوتی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے فون نمبرز حاصل کرکے ان سے دوستی کی، ملزمان نے اعتماد کرتے ہوئے ڈانس پارٹی کے حوالے سے بتایا اور جگہ بھی بتائی، سادہ لباس میں پولیس اہلکار پارٹی میں شریک ہوئے، اس دوران پولیس نے چھاپہ مار کر 4ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں۔ ملزمان کے دیگر چار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: