اسلام آباد : عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فردجرم عائد کردی، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے صحتِ جرم سے انکار کردیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی فوجداری کارروائی پر سماعت کی گئی۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فردجرم عائد کردی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے عمران خان پر فرد جرم عائد کی۔
اس سے قبل عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کےقابل سماعت ہونے پر درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190 اے کے تحت دائر کی گئی، سیشن عدالت کے پاس توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت کا اختیار نہیں۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: