سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی میں شامل ہونے کی خبر درست نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خبر شائع ہوئی کہ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، اس خبر میں کوئی سچائی نہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فی الحال میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہے، ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مصطفی نواز کھوکھر ایک علیحدہ سمت میں کاررہے ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ عوام سے ایک سماجی معاہدہ دوبارہ سے کیا جائے جس میں انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی
جائے۔