آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہو گیا، عوام نے جنرل عاصم منیر کی ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے بطور آرمی چیف اپنا پہلاایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور اپنے کامیاب دور میں انہوں نے پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر عوام بھی سپہ سالار کی ایک سالہ کارکردگی سے خوش ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے اس ایک سال کے دور میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں، آرمی چیف نے دہشت گردی کے سدباب کے لیے بہت سخت اقدامات کیے اور معیشت کو بھی بہتر کیا۔
ملک کے تقریباً 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بہت بڑھ گئی تھی لیکن آرمی چیف کی کاوشوں سے اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔
عوام نے کہا کہ ہم تو نماز میں بھی آرمی چیف کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کی قوت میں اضافہ کرے، آرمی چیف نے پاکستان میں جرائم پر جو پابندی لگائی اور قانون کی پاسداری کروائی وہ کوئی آسان کام نہیں تھا،آرمی چیف کی کاوشیں ملک میں بہتری لانے کے لیے بہترین ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا احسان ہے جو انہوں نے کسانوں کو ریلیف دلوایا، ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے معاملے میں آرمی چیف بہت اچھا کام کررہے ہیں،اگر غیر قانونی غیر ملکیوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایسے ہی کام ہوتا رہا تو اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ آرمی چیف نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے، جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد سے پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔