Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید , دوسرا زخمی | زرائع نیوز

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید , دوسرا زخمی

کراچی: ماڑی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں سے ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو کو بھی گولی لگی جو زخمی حالت میں فرار ہوگیا، 2 ڈاکو تھے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔
شہید پولیس اہلکار کا نام عرفان اور عمر 30 سال ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے دوسرے اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔