Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دبئی: شہزادی کی ویڈیو، مسلمانوں کے دل جیت لیے | زرائع نیوز

دبئی: شہزادی کی ویڈیو، مسلمانوں کے دل جیت لیے

دبئی: شاہی خاندانوں اور عوام میں عمومی طورپر دوری پائی جاتی ہے لیکن دبئی کی شہزادی کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آگئی کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیرنہ رہ سکے ، پاکستانیوں سمیت غیرملکی مزدوروں کے دل جیت لیے ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ شمع بنت محمدفوڈبینک انی شئیٹوکے تحت ریاست کے مختلف علاقوں میں کام کرنیوالے مزدوروں سے ملیں اور اپنی بیٹی کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس کی ویڈیو امیر دبئی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئرکردی۔

شیخہ شمع دیگر طالبات کے ساتھ ایک سکول بس میں خوراک اور ضروریات زندگی کی چیزیں لیے شیخ زید روڈ پر ایک تعمیراتی سائٹ پر پہنچیں ۔شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’مجھے میری بیٹی شمع پر فخر ہے جنہوں نے آج پہلی مرتبہ رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا، انسانیت کے لیے ہمارے کام کی فلاسفی سادہ سی ہے اور ہمیشہ مثال قائم کریں گے‘۔

160 thoughts on “دبئی: شہزادی کی ویڈیو، مسلمانوں کے دل جیت لیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *